موغادیشو۔ 29 دسمبر (اے پی پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں درجنوں طلبا سمیت ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد105 ہو گئی جبکہ 130 سے زیادہ زخمی ہیں۔ موغادیشو میں سکیورٹی چیک پوائنٹ پر اتوار کے روزکار بم دھماکا اس وقت ہوا جب بس یونیورسٹی طلباءکو لے جا رہی تھی۔ صومالی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہو گئی، مرنے والوں …
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 105ہو گئی

مزید خبریں
موغادیشو۔ 29 دسمبر (اے پی پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں درجنوں طلبا سمیت ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد105 ہو گئی جبکہ 130 سے زیادہ زخمی ہیں۔ موغادیشو میں سکیورٹی چیک پوائنٹ پر اتوار کے روزکار بم دھماکا اس وقت ہوا جب بس یونیورسٹی طلباءکو لے جا رہی تھی۔ صومالی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہو گئی، مرنے والوں میں ترکی کے 4 شہری بھی شامل ہیں۔ ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبدالقدیر عبدالرحمٰن حاجی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد105 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ پولیس نے دھماکے کو تباہ کن قرار دیا۔







