اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت دار سیلاب متاثرین کے لئے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس میں مثالی جذبہ دکھا رہے ہیں ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر اسلامی ترقیاتی بینک نے 3 سال میں 4.2 ارب ڈالر جبکہ ورلڈ بینک، ایشیا …
عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت دار سیلاب متاثرین کے لئے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس میں مثالی جذبہ دکھا رہے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت دار سیلاب متاثرین کے لئے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس میں مثالی جذبہ دکھا رہے ہیں ۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر اسلامی ترقیاتی بینک نے 3 سال میں 4.2 ارب ڈالر جبکہ ورلڈ بینک، ایشیا ریجن کے نائب صدر مارٹن ریزر نے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔








