برسلز ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ”ایک فراموش شدہ تنازعے کے متاثرین“ کے عنوان سے ایک مذاکرے کے دوران مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مذاکرے کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے یورپین پریس کلب برسلز میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے کیاتھا۔ مذاکرے کے پینل میں …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے ، برسلزمیں مذاکرے کے مقررین کا مطالبہ
مزید خبریں
برسلز ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ”ایک فراموش شدہ تنازعے کے متاثرین“ کے عنوان سے ایک مذاکرے کے دوران مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مذاکرے کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے یورپین پریس کلب برسلز میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے کیاتھا۔ مذاکرے کے پینل میں یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کی شریک چیئرپرسن مس آنتھیا میکنٹائر، رکن یورپی پارلیمنٹ جولی وارڈ، بیلجیئم کے مشہور فوٹو جرنلسٹ سید ریک گربیہائے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید اور یورپی یونین کے سابق سفیر انتھونی کرزنر شامل تھے۔ فوٹو جرنلسٹ سیدریک گربیہائے نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیرکے حالیہ دورہ کے دوران لی گئی تصاویر دکھاتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیریوں کے دکھ اور درد کو محسوس کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کی ذہنی اذیت بہت تکلیف دہ ہے اور انہیں بدترین ذہنی وجسمانی تشدد کا سامنا ہے ۔ اس موقع پرکشمیرکے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیاگیا تھا ۔فرینڈز آف کشمیر گروپ کی شریک چیئرپرسن آنتھیا میکنٹائر نے بتایاکہ وہ زمینی حقائق کے بارے میں ملومات حاصل کرنے کیلئے آئندہ سال ایک وفد مقبوضہ کشمیر لے کرجائیں گی۔








