اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کو دو سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کےلئے بین الاقوامی سطح پر کاربن کی قیمت کے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، آئندہ دہائی کے دوران آلودگی کا سبب بننے والے توانائی کے ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ شفاف توانائی کے ذرائع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کےلئے مراعات دینا ہوں گی۔ کاربن کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں متبادل …
عالمی درجہ حرارت میں کمی کے لئے کاربن کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کو دو سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کےلئے بین الاقوامی سطح پر کاربن کی قیمت کے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، آئندہ دہائی کے دوران آلودگی کا سبب بننے والے توانائی کے ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ شفاف توانائی کے ذرائع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کےلئے مراعات دینا ہوں گی۔ کاربن کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2030 تک بین الاقوامی درجہ حرارت میں اضافہ کی شرح کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کےلئے عالمی سطح پر کاربن کی قیمتوں میں اضافہ کی مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے ۔
عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درست حکمت عملی بین الاقوامی معیشت کے مسائل کو کم کرسکتی ہے اور اس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ معاشی ترقی اور گرین جابز کی فراہمی کے وسیع مواقع بھی پیدا کئے جاسکتے ہیں۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ آلودگی میں اضافہ کرنے والے توانائی کے وسائل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ شفاف وسائل سے حاصل توانائی کی پیداوار کے فروغ کےلئے مراعات کی ضرورت ہے۔
کاربن کی قیمتوں میں اضافہ سے انرجی مکس کی شرح میں بہتری ، نئی ایجادات کی ترجیحات میں تبدیلی اور گرین ٹیکنالوجیز کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 2030 تک موسمیاتی تبدیلیوں کی درست پالیسی اور کاربن کی قیمتوں کو 75 ڈالر فی ٹن تک بڑھا کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔








