عالمی ڈیبٹ مارکیٹ میں اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈز کی فروخت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے،زاہد حسین

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی ڈیبٹ مارکیٹ میں اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈز کی فروخت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، پاکستان کے سیاسی حالات، امن و امان کی صورتحال اور دھرنوں وغیرہ کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے معلوم ہوتا ہے کہ …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی ڈیبٹ مارکیٹ میں اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈز کی فروخت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، پاکستان کے سیاسی حالات، امن و امان کی صورتحال اور دھرنوں وغیرہ کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ منفی رپورٹوں کو اہمیت دینے کو تیار نہیں اور پاکستان کے مستقبل کے بارے میںخاصے پرامید ہیں۔پیر کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے مثبت ردعمل میں چین کی جانب سے سی پیک میں بھاری سرمایہ کاری اور سیاسی فضاءکو معمول پر لانے اور دھرنوں کے خاتمہ کی کوششوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے، اڑھائی ارب ڈالرز کے بانڈز کی کامیاب نیلامی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میںبھی اضافہ نہیں ہو گا کیونکہ اسے پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بانڈزکی نیلامی سے معاشی مسائل کم نہیں ہوں گے مگر اسے صورتحال بہتر بنانے کیلئے مہلت مل جائے گی۔

Leave a Reply