عراق میں ایک قابض قوت نہیں بننا چاہتے، ترکی

انقرہ ۔6 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرطولمس نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق میں ایک قابض قوت نہیں بننا چاہتا ہے اور ترک فوج کی موجودگی کا مقصد اس جنگ زدہ اور منقسم ملک میں استحکام لانا ہے ۔ انھوں نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی کردستان کے صدر مسعود بارزانی کی درخواست پر ترک فورسز کو …

انقرہ ۔6 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرطولمس نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق میں ایک قابض قوت نہیں بننا چاہتا ہے اور ترک فوج کی موجودگی کا مقصد اس جنگ زدہ اور منقسم ملک میں استحکام لانا ہے ۔ انھوں نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی کردستان کے صدر مسعود بارزانی کی درخواست پر ترک فورسز کو بعشیقہ کیمپ میں بھیجا گیا تھا اور وہ وہاں مقامی فورسز کی تربیت کے لیے موجود ہیں۔ترکی اس معاملے کو موضوع بحث نہیں بننے دے گا۔عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے معاملے پر دونوں ملکوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply