اسلام آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے امتحانی نظام کے معیار میں مزید بہتر ی لانے کے لئے امتحانی عملے، اسائنمنٹ اور پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کے معاوضوں اور یوٹیلیٹی چارجز میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معاوضوں میں اضافے کا اطلا ق سمسٹر بہار 2017سے ہوگا۔ مقامی امتحانی …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی عملے، اسائنمنٹ اور پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کے معاوضوں میں اضافہ کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے امتحانی نظام کے معیار میں مزید بہتر ی لانے کے لئے امتحانی عملے، اسائنمنٹ اور پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کے معاوضوں اور یوٹیلیٹی چارجز میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معاوضوں میں اضافے کا اطلا ق سمسٹر بہار 2017سے ہوگا۔ مقامی امتحانی سینٹر کا دورہ کرنے والے موبائل انسپکٹرز (جو روزانہ کی بنیاد پر دورے کرتے ہیں) کے معاوضوں کو 600سے سے بڑھا کر 2ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔








