علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ”ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن“کے موضوع پر 2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منگل کو ہوگی

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ”ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن“کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منگل کو وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے زیر صدارت منعقد ہوگی۔ ملکی و غیر ملکی نامور ماہرین ”تعلیم میںمطابقت اور معیار“ پر مقالات پیش کریں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نئی نسل کو تحقیق و تخلیق کی جانب …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ”ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن“کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منگل کو وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے زیر صدارت منعقد ہوگی۔ ملکی و غیر ملکی نامور ماہرین ”تعلیم میںمطابقت اور معیار“ پر مقالات پیش کریں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نئی نسل کو تحقیق و تخلیق کی جانب راغب کرنے اور اُن کے اندر چپھی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرانے کوخاص اہمیت دیتے ہیںتاکہ وہ سماجی۔اقصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ¾ اسی نقطہ نظر سے کانفرنس ہال کے احاطے میںیونیورسٹی کے طلبہ کی تیارکردہ پراجیکٹس کی نمائش بھی ہوگی ¾ مقاصد میںطلبہ کی حوصلہ افزائی کرانا ¾ اُن کی تیارکردہ پراجیکٹس کو پالیسی میکرز اور مارکیٹ تک پہنچانا اور نئی نسل کو انوویشن اور تخلیق کی جانب راغب کرنا شامل ہیں۔