عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرﺅنگا، عامر

برسبین ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور عمدہ کارکردگی کی بدولت کینگروز کے خلاف اپنی ٹیم کو پہلا ٹیسٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کو ہوشیار کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی جارحانہ اور تیز ترین باﺅلنگ کا سامنا کرنے …

برسبین ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور عمدہ کارکردگی کی بدولت کینگروز کے خلاف اپنی ٹیم کو پہلا ٹیسٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کو ہوشیار کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی جارحانہ اور تیز ترین باﺅلنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں، وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کرینگے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے برسبین میں شروع ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو تیار ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔

Leave a Reply