اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور ان کا خاندان احتساب کے موجودہ عمل پر اپنے شدید تحفظات کے باوجود قانون و آئین کا احترام کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے اور اپنے خلاف لگائے ہوئے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرنے کےلئے عدالتوں سے بھرپور تعاون …
عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور ان کا خاندان احتساب کے موجودہ عمل پر اپنے شدید تحفظات کے باوجود قانون و آئین کا احترام کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے اور اپنے خلاف لگائے ہوئے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرنے کےلئے عدالتوں سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج بدقسمتی سے پاکستان کا بچہ بچہ اور عام آدمی احتساب کے اس جانبدارانہ عمل کو آسانی سے پہچان چکاہے جہاں صرف اور صرف محمد نوازشریف اور اُن کے خاندان کو سیاست سے بےدخل کرنے کےلئے جانبدارانہ احتساب کاعمل شروع کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب بھی ملک کسی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتاہے تو بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دُشمن پاکستان کو ترقی کے راستے سے ڈی ریل کرنے کے لیے سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے محمد نواز شریف جیسا مخلص رہنما پاکستان کی ماضی قریب کی تاریخ میں کوئی نہیں ملتا۔ اُنہوںنے کہا کہ جب بھی محمدنوازشریف برسراقتدار آئے تو کبھی ایٹمی دھماکوں کی صورت میں پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنایا اور کبھی سی پیک جیسے منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو مضبوط معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔








