اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو عائشہ گلالئی کے الزامات کا خود جواب دینا چاہئیے۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو تنقید اورجوابی الزامات کی بجائے عائشہ گلالئی کے الزامات کی مکمل تحقیات کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ سخت جوابی ردعمل کی بجائے …
عمران خان کو عائشہ گلالئی کے الزامات کا خود جواب دینا چاہئیے،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو عائشہ گلالئی کے الزامات کا خود جواب دینا چاہئیے۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو تنقید اورجوابی الزامات کی بجائے عائشہ گلالئی کے الزامات کی مکمل تحقیات کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ سخت جوابی ردعمل کی بجائے پی ٹی آئی کو ان الزامات کی تحقیقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مہذب اقدار کی حامل جماعت ہونے کے ناطے پاکستان مسلم لیگ (ن) اس معاملے میں عمران خان کو ہدف نہیں بنارہی۔ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ایک بارپھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔









