عمران خان کی احتجاجی اور منفی سیاست سے ان کی مقبولیت اور ووٹ بنک میں کمی ہورہی ہے، وفاقی وزیردفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیردفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی اور منفی سیاست کی وجہ سے ان کی مقبولیت اور ووٹ بنک میں روز بروز کمی ہوتی جا رہی ہے جو ان کے دوہرے معیار کا شاخسانہ ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیردفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی اور منفی سیاست کی وجہ سے ان کی مقبولیت اور ووٹ بنک میں روز بروز کمی ہوتی جا رہی ہے جو ان کے دوہرے معیار کا شاخسانہ ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین کا رائیونڈ جانے کا پروگرام کوئی مثبت پروگرام نہیں بلکہ انکا یہ پروگرام انتشار اور تخریب کاری کا ہے، کسی کے گھر پر دھاوا بولنا کوئی مناسب بات نہیں، حکومت نے تحریک انصاف سمیت کبھی کسی سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں لگائی اور سب کو آزادی اظہار حق حاصل ہے اور وہ سڑکوں پر چوراہوں پر اپنا یہ حق استعمال بھی کرتے آئے ہیں، تحریک انصاف کو چاہیے کہ اپنے موقف کو بیان کرنے کےلئے پارلیمنٹ جیسے اہم فورم کو استعمال کرے جو ایک بہترین فورم بھی ہے، سڑکوں پر مجمعہ لگانے یا لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے سے نہ انہیں ماضی میں کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہوگا۔

Leave a Reply