مظفرگڑھ۔ 27 مئی (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی ، محمد شہباز حسین نے پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر قائم ٹرانزٹ پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری نے عملے …
عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 27 مئی (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی ، محمد شہباز حسین نے پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر قائم ٹرانزٹ پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ ہر بچہ پولیو سے محفوظ رہے۔
بعد ازاں محمد شہباز حسین نے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ہسپتال کے کنٹین سمیت مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے غیر تسلی بخش حالات دیکھنے میں آئے، جس پر متعلقہ انتظامیہ کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت دی گئی۔سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔








