اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):عید الفطر کے موقع پر شہدا کے لواحقین نے اپنے جذبات و احساسات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رتبۂ شہادت پر سر فخر سے بلند ہے، عید الفطرکاتہوار ہمیں ان عظیم بیٹوں کی یاددلاتاہے جنہوں نےملک وقوم کےتحفظ کی خاطر اپنی زندگیوں کانذرانہ پیش کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر لانس نائیک محمد اجمل شہید کے بیٹے نےاپنے جذبات …
عید الفطر کے موقع پر شہدا کے لواحقین کے جذبات و احساسات، رتبۂ شہادت پر سر فخر سے بلند

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):عید الفطر کے موقع پر شہدا کے لواحقین نے اپنے جذبات و احساسات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رتبۂ شہادت پر سر فخر سے بلند ہے، عید الفطرکاتہوار ہمیں ان عظیم بیٹوں کی یاددلاتاہے جنہوں نےملک وقوم کےتحفظ کی خاطر اپنی زندگیوں کانذرانہ پیش کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر لانس نائیک محمد اجمل شہید کے بیٹے نےاپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے شہیدوالد پر ہمیشہ فخر رہےگااور ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔لانس نائیک محمد اجمل شہید کے بیٹے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ آج میں بھی اپنے شہید والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عید کے دن قوم کی خدمت میں مصروف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن غضب للحق پر پوری قوم کو فخرہے ۔
صوبیدار محمد سرور شہید کی بیٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد 10 مئی 2013 کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شہید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ میرےوالدسینے پرگولیاں کھانےکےباوجودآخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتےرہے، مجھے انکی شہادت پر فخرہے۔ صوبیدار محمد سرور شہید کی بیٹی ڈاکٹر صالحہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہماری بھرپور مدد کی اور انہی کی معاونت کے باعث میرا ڈاکٹر بننے کا خواب حقیقت بن سکا ۔ڈاکٹر صالحہ نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق میں پاک فوج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس پر نہ صرف پوری قوم بلکہ دنیا بھی معترف ہے ۔ یہ عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری خوشیاں ان عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں، شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کے لواحقین ہمارا فخر ہیں۔








