اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) عید میلاد النبی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کیلئے وزارت داخلہ نے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے جو 11 تا 13 ربیع الاول کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کنٹرول روم 12، 12 گھنٹوں کی 2 شفٹوں میں …
عید میلاد النبی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم قائم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) عید میلاد النبی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کیلئے وزارت داخلہ نے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے جو 11 تا 13 ربیع الاول کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کنٹرول روم 12، 12 گھنٹوں کی 2 شفٹوں میں کام کرے گا اور اس دوران صوبائی اور علاقائی دفاتر کے مابین رابطہ کاری کا کام سرانجام دے گا جبکہ مختلف خصوصی اور دیگر رپورٹس کو متعلقہ محکموں تک پہنچانے اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹس کے ذریعے صورتحال کی نگرانی اور مختلف اطلاعات متعلقہ شراکت داروں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ کسی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ صوبہ یا ریجن کی جانب سے موبائل فون جام کرنے کی درخواستوں پر کارروائی کرے گا۔ پاک سیکرٹریٹ میں وزارت داخلہ کے ایس بلاک میں چوتھے فلور پر قائم کئے گئے مرکزی کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 051-9211223، 051-9211224 اور فیکس نمبر 051-9211225 اور 051-9211226 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








