غزہ ، اسرائیلی فضائی حملوں میں4 فلسطینی شہید

غزہ ، اسرائیلی فضائی حملوں میں4 فلسطینی شہید

غزہ۔7مئی (اے پی پی):غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شنہوا نے سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ شہر کے علاقے زیتون میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دوسرے فضائی حملے میں غزہ کے علاقے المواصی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا یاجس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں4 نعشیں اور 16 زخمی لائے گئے۔ حکام نے بتایا کہ غزہ میں 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعداسرائیلی حملوں میں اب تک 837 فلسطینی شہید اور 2,381 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 72,619 فلسطینی شہید اور 172,484 زخمی ہوئے ہیں۔