اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے ابتدائی 11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے 1.88 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں جو مالی سال 2015-16ءکے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7 فیصد زائد رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال …
غیرملکی کمپنیوں کے اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے منافع جات میں 11 ماہ کے دوران 7 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے ابتدائی 11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے 1.88 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں جو مالی سال 2015-16ءکے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7 فیصد زائد رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری توانائی کے شعبہ میں کی گئی جبکہ سب سے زیادہ منافع جات کی اپنے ممالک کو منتقلی فوڈ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے کی گئی ہے۔









