فاطمہ ہاکی اکیڈمی اور کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کے زیر انتظام جاری فیسٹیول اختتام پذیر

فاطمہ ہاکی اکیڈمی اور کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کے زیر انتظام جاری ہاکی فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا

سرگودھا۔ 06 اپریل (اے پی پی):فاطمہ ہاکی اکیڈمی اور کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کے زیر انتظام جاری ہاکی فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا۔ فیسٹیول کے آخری روز کھیلے گئے لیگ میچز میں فاطمہ ویمنز ہاکی اکیڈمی کلر نے فاطمہ ویمنز ہاکی اکیڈمی وائٹ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر بیسٹ آف تھری سیریز 1-2 سے جیت لی۔

جونیئر مقابلوں میں میاں ظفر ہاکی اکیڈمی سرگودھا نے اے بی جے ہاکی اکیڈمی جونیئر ز کو ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا جبکہ جونیئر کیٹگری میں اے بی جے ہاکی اکیڈمی 6 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی اور میاں زاہد ہاکی 5 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی سینئر کیٹگری میں اے بی جے ہاکی اکیڈمی نے تیسرے اور آخری میچ میں کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کو 2-3 سے شکست دی جبکہ 6 پوائنٹ کے ساتھ کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا پہلے اور اے بی جے ہاکی اکیڈمی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی ملک محمد حسن سی ای او فائورا اور سینئر ہاکی پلیئر منظور حیدر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں آفیشلز اور منتظمین میں انعامات تقسیم کیے اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ایونٹ آرگنائزر حسن حیدر شاہ نے بتایا کہ 7روزہ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کی طرف سے عمدہ کھیل دیکھنے کو ملا ۔انہوں نےخواتین کی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ ویمنز کھلاڑیوں میں سے بھی نیشنل اورانٹرنیشنل کھلاڑی سامنے آ سکتی ہیں۔