لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل )کے پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی کرکٹرز نمایاں رہے، جہاں مختلف فرنچائزز نے پانچ قومی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کر لیا۔
فرنچائزز نے پانچ قومی کھلاڑیوں کو لنکا پریمیئر لیگ میں شامل کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔3جون (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل )کے پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی کرکٹرز نمایاں رہے، جہاں مختلف فرنچائزز نے پانچ قومی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گال گیلنٹس نے آل رائونڈر محمد نواز کو اوورسیز پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ نوجوان فاسٹ بائولر عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری کے تحت سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔کولمبو کیپس نے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کلاسک کیٹیگری میں چناجبکہ جارح مزاج فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی گولڈ کیٹیگری میں ٹیم کا حصہ بن گئے۔ادھر دمبولا سکسرز نے تیز رفتار بائولر محمد وسیم جونیئر کو گولڈ کیٹیگری میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ وہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیں گے، جنہیں فرنچائز پہلے ہی اوورسیز آئیکون پلیئر کے طور پر سائن کر چکی ہے۔ایل پی ایل کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جبکہ فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن جافنا کنگز اور گال گیلنٹس کے درمیان کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گرائونڈ میں منعقد ہوگا۔ٹورنامنٹ کے میچز کولمبو، کینڈی اور دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ مرحلے کے تمام اہم مقابلے اور فائنل آر پریماداسا سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔








