"فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔”
فیصل آباد پولیس نے 9 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 27 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 9 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان میں شہزاد ,رفیق عادل ,محسن ٫اشفاق وغیرہ شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 2 کلو 300 گرام ہیروئن اور 8 کلو 120 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔








