راولپنڈی ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ شروع ہو گیا، فیصل آباد نے کراچی وائٹس کو ابتدائی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 181 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، صاحبزادہ فرحان اور گوہر علی نے 108 رنز کا آغاز فراہم …
فیصل آباد کا کراچی وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز،
مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ شروع ہو گیا، فیصل آباد نے کراچی وائٹس کو ابتدائی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 181 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، صاحبزادہ فرحان اور گوہر علی نے 108 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، گوہر کے آﺅٹ ہونے کے بعد فرحان نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، گوہر علی 70 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، خرم منظور اور اکبرالرحمان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، فرحان کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔








