فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ، ایران، سینیگال، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ناساﺅ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں ایران، سینیگال، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ بھاماس میں شروع ہوگیا ہے۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں ایران نے میکسیکو کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ گروپ اے میں سینیگال نے ایکواڈور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-0 سے ہرایا۔ گروپ …

ناساﺅ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں ایران، سینیگال، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ بھاماس میں شروع ہوگیا ہے۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں ایران نے میکسیکو کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ گروپ اے میں سینیگال نے ایکواڈور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-0 سے ہرایا۔ گروپ بی میں اٹلی نے نائیجیریا کو 12-6 سے شکست دی جبکہ گروپ اے کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے میزبان ٹیم بھاماس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے زیر کیا۔

Leave a Reply