قائداعظم کرکٹ ٹرافی، گروپ اے سے سوئی نادرن گیس، گروپ بی سے یونائیٹڈ بینک سرفہرست

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی میں چھٹے مرحؒے کے اختتام پر گروپ اے میں سوئی نادرن گیس اور گروپ بی میں یونائیٹڈ بینک کی ٹیم سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے سے سوئی نادرن گیس 45 پوائنٹس کے ساتھ اور گروپ بی سے یونائیٹڈ بینک کی ٹیم 48 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، گروپ اے …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی میں چھٹے مرحؒے کے اختتام پر گروپ اے میں سوئی نادرن گیس اور گروپ بی میں یونائیٹڈ بینک کی ٹیم سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے سے سوئی نادرن گیس 45 پوائنٹس کے ساتھ اور گروپ بی سے یونائیٹڈ بینک کی ٹیم 48 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، گروپ اے میں سوئی سدرن گیس 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، پاکستان واپڈا 33 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور پشاور کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں، گروپ بی میں حبیب بینک کی ٹیم 46 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، لاہور وائٹس کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور کے آر ایل کی ٹیم 27 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply