قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ (آج) سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں لاہور بلیو کا مقابلہ اسلام آباد سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ فیصل آباد اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں لاہور بلیو کا مقابلہ اسلام آباد سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ فیصل آباد اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں جناح سٹیڈیم، سیالکوٹ میں مدمقابل ہونگی اور پاکستان واپڈا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹیموں کا نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آمنا سامنا ہوگا۔ گروپ بی میں کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی اور فاٹا کی ٹیمیں میرپور سٹیڈیم، آزاد جموں و کشمیر میں مدمقابلہ ہونگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply