قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی فتح-3 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی فتح-3 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-3 سپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم، پاک فوج، ملک کے باصلاحیت سائنسدانوں، انجینئرز اور دفاعی ماہرین کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ فتح-3 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں، سائنسی جدت اور تکنیکی خود انحصاری کے میدان میں اہم سنگ میل ہے جو ملک میں سائنسی مہارت اور مقامی تکنیکی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کا عکاس ہے۔
انہوں نے پاک فوج اور اس اہم کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خودمختاری کے تحفظ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے مقامی تحقیق، جدت اور تکنیکی ترقی ناگزیر ہے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سائنسدان، انجینئرز اور دفاعی ماہرین مستقبل میں بھی نئی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ملکی دفاعی صلاحیتوں اور تکنیکی خود انحصاری کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی اور سائنسی صلاحیتوں پر قوم کے اعتماد میں مزید اضافہ کرے گی۔







