اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے قائم مقام چیئرمین امتیاز تاجور نے کہا ہے کہ نیب افسران کی بین الاقوامی طریقوں پر کپیسٹی بلڈنگ کورس سے نیب کے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، امریکہ کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ نے نیب کو جدید وڈیو سپیکٹرل کمپیریرٹر 8000 فرانزک ڈاکومنٹ اینالائزر فراہم کیا ہے جس سے …
قائم مقام چیئرمین نیب امتیاز تاجور کا تربیتی کورس کے اختتام پر تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے قائم مقام چیئرمین امتیاز تاجور نے کہا ہے کہ نیب افسران کی بین الاقوامی طریقوں پر کپیسٹی بلڈنگ کورس سے نیب کے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، امریکہ کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ نے نیب کو جدید وڈیو سپیکٹرل کمپیریرٹر 8000 فرانزک ڈاکومنٹ اینالائزر فراہم کیا ہے جس سے نیب کو سفری اور شناختی دستاویزات، بینک نوٹ، چیکوں اور سرکاری خطوط سمیت دستاویزات میں فراڈ کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ مقامی ہوٹل میں امریکہ کے محکمہ انصاف/انٹرنیشنل کریمنل انویسٹیگیٹو ٹریننگ اسسٹنس پروگرام (آئی سی آئی ٹی اے پی) کے تحت نیب کے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹر کی اینٹی منی لانڈرنگ اور سرکاری کرپشن سے متعلق 21 اگست سے 25 اگست تک منعقد کئے گئے تربیتی کورس کے اختتام پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران کے بین الاقوامی طریقوں پر کیپسٹی بلڈنگ کورس سے نیب کے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔








