اسلام آباد۔7 دسمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی نے امریکہ کے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں حکومت پر …
قومی اسمبلی نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7 دسمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی نے امریکہ کے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امریکی اقدام کے خلاف او آئی سی کو فوری طور پر متحرک کرے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ امریکہ اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کے اس فیصلے کو واپس لے۔








