قومی اسمبلی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2026کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2026کی منظوری دیدی۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں مہہ جبین خان عباسی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2025سینیٹ سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے بل کی مخالفت نہیں کی اوربتایا کہ بل میں چار ترامیم کی تجاویز دی گئی ہے، ایک …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2026کی منظوری دیدی۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں مہہ جبین خان عباسی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2025سینیٹ سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے بل کی مخالفت نہیں کی اوربتایا کہ بل میں چار ترامیم کی تجاویز دی گئی ہے، ایک تجویز ہائیکورٹ کے پاس ضمانت کے اختیارسے متعلق دوسری کارگردگی کی بنیاد پر چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع اور ایک تجویز نیب سے سزایافتہ شخص کوہائیکورٹ کے علاوہ وفاقی آئینی عدالت میں اپیل کا حق دینے سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ان ترامیم کی مخالفت نہیں کریں گے۔خواجہ اظہارالاحسن نے کہاکہ وہ بل کی مخالفت نہیں کرنا چاہتے تاہم بل کامسودہ ہمیں پہلے دینا چاہیے تھا۔ عالیہ کامران نے کہاکہ لیڈرآف دی اپوزیشن اورقائدایوان کے درمیان مشاورت ختم نہیں کرنا چاہیے۔ اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ 175ایف بہت واضح ہے،اس میں ہائیکورٹ کی سزائوں کے خلاف آئینی عدالت میں اپیل کاحق دینے کے حوالہ سے واضح ہدایات ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون سازی پارلیمان کااختیارہے، معزز رکن کس مشاورت کی بات کررہی ہے، ایران پرجنگ جیسے حساس معاملہ پراپوزیشن لیڈراجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔