قومی باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب (کل) ہوگی

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب (کل) جمعہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے عامر باکسنگ ہال اسلام آباد میں ہوگا۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب (کل) جمعہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے عامر باکسنگ ہال اسلام آباد میں ہوگا۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91کلو گرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply