لاہور ۔ 14اپریل (اے پی پی) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کپتان جنید منظور کی سربراہی میں دورہ آسٹریلیا کےلئے جمعہ کی صبح لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والی قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، مرد وخواتین کی آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ہوبارٹ میں 19اپریل سے شروع ہوکر 29 اپریل تک جاری رہے گی۔ قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑی اس کے بعد آسٹریلیا کی …
قومی جونیئر ٹیم آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئی

مزید خبریں
لاہور ۔ 14اپریل (اے پی پی) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کپتان جنید منظور کی سربراہی میں دورہ آسٹریلیا کےلئے جمعہ کی صبح لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والی قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، مرد وخواتین کی آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ہوبارٹ میں 19اپریل سے شروع ہوکر 29 اپریل تک جاری رہے گی۔ قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑی اس کے بعد آسٹریلیا کی ہاکی لیگ میں مختلف کلبوں کے خلاف میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کامران اشرف نے بتایا کہ آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم دنیا کی ٹاپ ٹیم ہے اور ہمارے جونیئر کھلاڑی آسٹریلیا میں ڈومیسٹک ہاکی میں حصہ لے کر کافی تجربہ حاصل کریں گے اور انہیں آسٹریلین کوچز بھی کوچنگ کریں گے۔








