لاہور۔15 اگست (اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز آج (بدھ) سے جوہر ٹاﺅن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔کیمپ کے کوچ محمد ثقلین نے اے پی پی کو بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے تین روزہ ٹرائلز کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے 58کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جو …
قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز (آج) جوہر ٹاﺅن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا
لاہور۔15 اگست (اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز آج (بدھ) سے جوہر ٹاﺅن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔کیمپ کے کوچ محمد ثقلین نے اے پی پی کو بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے تین روزہ ٹرائلز کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے 58کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جو کہ کیمپ کا حصہ ہوں گے ۔منگل کے روز کھلاڑیوںکا کیمپ میں رپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بدھ کے روز ہوگا اور دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کروائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سیشن میں فزیکل ،بیسک ،ٹیم ٹریننگ ،پنلٹی کارنر پر توجہ دی جائے گی ۔دوسرے سیشن میں میچ پریکٹس اور دیگر شعبوں پر توجہ دی جائے گی ۔ثقلین کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کیمپ میں پانچ سے چھ ایسے باصلاحیت کھلاڑی مل جائیں جو کہ قومی ٹیم کا حصہ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہاکی لیگ کرواکر اور کھلاڑیوں کو بہت زیادہ مراعات دے کر اپنی ہاکی کو بہتر کیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہمارے کھلاڑیوں کو نہ تو زیادہ سہولیات ہیں اور ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کے نہ ہونے سے تجربہ کی بھی کمی ہے ۔









