قومی سلامتی کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ‘ اجلاس کے بعد سپیکر ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) قومی سلامتی کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر زاہد حامد، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ارکان پارلیمنٹ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شیریں مزاری، سید نوید قمر، شیخ رشید احمد، سینیٹر حاصل بزنجو، سینیٹر عثمان خان کاکڑ سمیت دیگر …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) قومی سلامتی کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر زاہد حامد، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ارکان پارلیمنٹ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شیریں مزاری، سید نوید قمر، شیخ رشید احمد، سینیٹر حاصل بزنجو، سینیٹر عثمان خان کاکڑ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کمیٹی کے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان اور ایران کا مسئلہ بھی زیر غور آیا ہے۔ کمیٹی میں ایران کے وائس آرمی چیف کے بیان پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے اجلاس کو بریفنگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ہے اور آئندہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر بات ہوگی۔ اس کے علاوہ کمیٹی کے اجلاسوں میں صوبوں کو بھی بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے حکمت عملی کے تعین سمیت آئندہ اجلاس میں افواج پاکستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد ہوگا۔

Leave a Reply