اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان سمیت خطے میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان بحران کا مستقل حل سیاسی مفاہمت میں ہی ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو افغانستان کے عوام کی رائے کا احترام کرنا اور زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان سمیت خطے میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان بحران کا مستقل حل سیاسی مفاہمت میں ہی ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو افغانستان کے عوام کی رائے کا احترام کرنا اور زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے افغانستان میں بسنے والے لوگوں کی بھی یہ خواہش ہے کہ افغانستان میں ہر قسم کے تنازعات حل ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان جنگ اس وقت افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ کی صورت اختیار کرگئی ہے ‘اس صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان حکومت مصلحت کی طرف جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں بھر پور اور کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ‘اس وقت پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی بھی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں ‘اس ضمن میں عالمی برادری کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے ذیادہ قربانیاں دیں ‘60ہزار جانیں دیکر دہشت گردی پر قابو پایا ہے ‘پاکستان کی مسلح افواج نے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے ۔








