اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ 14 سے 20 مئی تک برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کھیلی جائے گی جس میں3 باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان …
قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ 14 سے 20 مئی تک برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کھیلی جائے گی جس میں3 باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 7 سے 8 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کے لئے 3 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔








