قومی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

قومی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی،جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھیں جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے بھی ٹیم کا استقبال کیا۔

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):قومی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی،جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھیں جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے بھی ٹیم کا استقبال کیا۔

کھلاڑیوں کی آمد پر انہیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ شائقین نے ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ہاکی ورلڈ کپ رواں سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔