اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ (آج) ہفتہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ 26 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیںحصہ لیں گی جن میں کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ہر ٹیم سات میچز کھیلے گی …
قومی ٹی 20 کرکٹ کپ (آج) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ (آج) ہفتہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ 26 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیںحصہ لیں گی جن میں کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ہر ٹیم سات میچز کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دن بارہ بجے جبکہ دوسرا میچ شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ اول آنے والی ٹیم کےلئے بیس لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کےلئے دس لاکھ روپے، مین آف دی میچ (فائنل )، ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین، باﺅلر اور آل راﺅنڈر، ہر میچ میں ”مین آف دی میچ“ کےلئے 25، 25 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔








