اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے افتتاحی روز (آج) ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فیصل آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ دن بارہ بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور بلیو کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیںحصہ …
قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے افتتاحی روز (آج) ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فیصل آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ دن بارہ بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور بلیو کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیںحصہ لیں گی جن میں کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات میچز کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ 26 نومبر تک جاری رہے گا۔








