لاہور ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ مستقبل میں باﺅلنگ کر سکیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ (آج) بدھ کو باﺅلنگ ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔ محمد حفیظ نے امید ظاہر کی کہ وہ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کلئیر کرلیں گے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار …
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ (آج) ہوگا

مزید خبریں
لاہور ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ مستقبل میں باﺅلنگ کر سکیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ (آج) بدھ کو باﺅلنگ ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔ محمد حفیظ نے امید ظاہر کی کہ وہ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کلئیر کرلیں گے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی تھی۔ آل راونڈر محمد حفیظ باﺅلنگ ٹیسٹ کےلئے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ باﺅلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دیں گے۔ حفیظ اس سے قبل بھی بھارت میں دیے جانے والے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلئیر قرار دیے گئے تھے۔ میچ آفیشلز نے سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔








