اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ، جنرل سیکرٹری رانا تنویراحمد، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ کلثوم لیلیٰ، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان احمد ملک، اسلام آباد فٹ بال سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان …
قومی ہینڈ بال کوچ مرزا سلطان محمود سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ، جنرل سیکرٹری رانا تنویراحمد، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ کلثوم لیلیٰ، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان احمد ملک، اسلام آباد فٹ بال سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع نے قومی ہینڈ بال کوچ مرزا سلطان محمود سے ان کے بیٹے کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








