لاہور۔22مارچ (اے پی پی):لاہور قلندرز نے آسٹریلوی آل رائونڈر ڈینیئل سیمز کو سری لنکن کپتان داسن شناکا کے متبادل کے طور پر سیزن کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق داسن شناکا ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے اور انہوں نے اپنی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔لاہور قلندرز نے فوری طور پر متبادل …
لاہور قلندرز نے آسٹریلوی آل رائونڈر ڈینیئل سیمز کو سیزن کیلئے اسکواڈ میں شامل کر لیا
لاہور۔22مارچ (اے پی پی):لاہور قلندرز نے آسٹریلوی آل رائونڈر ڈینیئل سیمز کو سری لنکن کپتان داسن شناکا کے متبادل کے طور پر سیزن کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق داسن شناکا ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے اور انہوں نے اپنی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔لاہور قلندرز نے فوری طور پر متبادل کا اعلان کرتے ہوئے ڈینیئل سیمز کو ٹیم میں شامل کیا، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تجربہ کار اور میچ ونر کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔
ان کا بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ 150 سے زائد ہے جبکہ وہ 216 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 262 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جس سے ان کی آل رائونڈ رصلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔اس حوالے سے ٹیم کے مالک ثمین رانا نے کہا کہ ڈینیئل سیمز کی شمولیت سے ٹیم کو مزید مضبوطی ملے گی اور وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔









