لاہور قلندرز نے رائن برل کو ڈیبیو کا موقع فراہم کردیا
لاہور قلندرز نے رائن برل کو ڈیبیو کا موقع فراہم کردیا

مزید خبریں
لاہور۔9اپریل (اے پی پی):لاہور قلندرز نے زمبابوے کے آل رائونڈر رائن برل کو پاکستان سپر لیگ میں ڈیبیو کا موقع دے دیا ہے، جو اس ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی شرکت ہوگی۔ اس موقع پرانہیں ٹیم کی کیپ پیش کی۔رائن برل کو پلیئنگ الیون میں ایمان کی جگہ شامل کیا گیا ہے،
جو اس وقت ٹریپیزیئس مسل انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ یہ انجری ملتان سلطانز کے خلاف گزشتہ میچ میں آصف علی کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران ٹکرانے کے باعث ہوئی تھی۔ انہوں نے گزشتہ روز ہلکی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور ان کی حالت میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو کر آئندہ میچز میں واپسی کر سکیں۔








