"بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سری نگر-جموں ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔”
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سری نگر-جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند

مزید خبریں
جموں ۔27جولائی (اے پی پی):بھارت کے غیر قانو نی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں سری نگر-جموں ہائی وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر کی صبح ضلع ادھم پور کے علاقیدیوال میں سری نگر-جموں شاہراہ پر مٹی کابڑا تودہ گرا، جس کے باعث ہائی وے پر دونوں اطراف گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیاکو بتایاہے کہ مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جب تک شاہراہ کو محفوظ قرار دے کر ٹریفک کے لیے دوبارہ نہیں کھول دیا جاتا، اس پر سفر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ مزید لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔








