انگلش فٹ بال کلب لیورپول نے مینیجر آرنے سلاٹ کی برطرفی کے بعد سپین سے تعلق رکھنے والے بورن مائوتھ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈونی ایراؤلا کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے لئے زبانی معاہدہ کر لیا ہے
لیورپول اور اینڈونی ایراؤلا کے درمیان معاہدہ طے، نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان رواں ہفتے متوقع

مزید خبریں
لندن۔3جون (اے پی پی):انگلش فٹ بال کلب لیورپول نے مینیجر آرنے سلاٹ کی برطرفی کے بعد سپین سے تعلق رکھنے والے بورن مائوتھ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈونی ایراؤلا کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے لئے زبانی معاہدہ کر لیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 43 سالہ ہسپانوی کوچ اینڈونی ایراؤلا ، جن کے سپورٹنگ ڈائریکٹر رچرڈ ہیوز کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اینفیلڈ میں 2 سال کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ لیورپول انتظامیہ اپنے روایتی جارحانہ فٹ بال کے انداز کو برقرار رکھنے کے لئے جلد از جلد مینیجر کا تقرر کرنا چاہتی ہے۔ اینڈونی ایراؤلا اپنے ساتھ بورن ماؤتھ کے معاون کوچز ٹومی ایلفک اور شان کوپر کو بھی لیورپول لانے کے خواہشمند ہیں، اور توقع ہے کہ کلب رواں ہفتے ہی اس کا باقاعدہ اعلان کر دے گا۔ اینڈونی ایراؤلا نے حال ہی میں بورن ماؤتھ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور وہ اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔ لیورپول کی انتظامیہ جلد از جلد نئے کوچ کی تقرری چاہتی ہے اور ایسے کوچ کی تلاش میں تھی جو جارحانہ اور تیز رفتار فٹبال کے فلسفے پر عمل پیرا ہو۔ واضح رہے کہ لیورپول نے گزشتہ ہفتے آرنے سلاٹ کو برطرف کر دیا تھا، حالانکہ انہوں نے صرف 1 سال قبل ٹیم کو پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جتوایا تھا۔








