لندن۔6اپریل (اے پی پی):لیڈز یونائیٹڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر 39 سال بعد پہلی بار ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں لیڈز نے مقررہ وقت تک 2 گول کی برتری حاصل کر …
لیڈز یونائیٹڈ کی سنسنی خیز کامیابی ، 1987 کے بعد پہلی بار ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

مزید خبریں
لندن۔6اپریل (اے پی پی):لیڈز یونائیٹڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر 39 سال بعد پہلی بار ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں لیڈز نے مقررہ وقت تک 2 گول کی برتری حاصل کر رکھی تھی، تاہم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے کھیل کے آخری لمحات (انجری ٹائم) میں 2 گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے 2 گول آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دئیے گئے۔ آخر کار میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں لیڈز یونائیٹڈ نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
لیڈز یونائیٹڈ کے پاسکل سٹروک نے فیصلہ کن پنالٹی گول کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ لیڈز یونائیٹڈ کے مینیجر ڈینیئل فارکے نے اس جیت کو پاگل پن سے بھرپور مقابلہ قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ایف اے کپ کے سیمی فائنل کے لئے قرعہ اندازی بھی مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت لیڈز یونائیٹڈ کا مقابلہ اب چیلسی سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ اہم مقابلے 25 اور 26 اپریل کو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ لیڈز اور چیلسی کے درمیان یہ مقابلہ 1970 کے ایف اے کپ فائنل کی یاد تازہ کر دے گا۔








