مئی کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 38 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) مئی 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 38 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کا حجم 5.026 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2016ءکے دوران برآمدات کا حجم 3.641 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا اس …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) مئی 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 38 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کا حجم 5.026 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2016ءکے دوران برآمدات کا حجم 3.641 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح مئی 2016ءکے مقابلہ میں مئی 2017ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 38.04 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply