ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے امریکا میں شروع ہوگا

ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات سے) امریکی ریاست جارجیا میں شروع ہوگا۔

جارجیا۔8اپریل (اے پی پی):ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات سے) امریکی ریاست جارجیا میں شروع ہوگا۔ای ایس پی این کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 2026 کا 90 واں ایڈیشن اور 2026 میں منعقد ہونے والے مردوں کی چار بڑے گالف ٹورنامنٹس میں سے پہلا میگا ایونٹ ہے۔یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1934 میں کھیلا گیا تھا، میزبان گالفر ہارٹن سمتھ نے جیتا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر روری میکلرائر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔سب سے زیادہ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ امریکی گالفر جیک نکلوس کے پاس ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران سب سے زیادہ 6مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑی کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی ۔9اپریل سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 12 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔