اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی اشاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے گا۔ وہ رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی جولائی تا اکتوبر کے دوران مالیاتی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ …
مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی اشاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے گا۔ وہ رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی جولائی تا اکتوبر کے دوران مالیاتی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ نے اجلاس میں مالیاتی امور سے متعلق عبوری اعدادوشمار پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی مضبوط مالیاتی کارکردگی پر بند ہوئی ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں تیزی رہی اور جولائی تا ستمبر 2017 کے دوران مجموعی طور پر 765 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 20 اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کی بدولت صوبوں کو متقل کی جانے والی رقوم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے 416 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال واجبات سمیت 570 ارب روپے کی منتقلی کی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سخت مالیاتی ڈسپلن کو برقرار رکھا ہے۔








