مالی میں دہشت گرد حملوں اور فرقہ ورانہ تشدد کے باعث سکیورٹی صورتحال خراب ہے،اقوام متحدہ

بماکو۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مغربی افریقی ملک مالی میں بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں اور فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات کے باعث سکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک ماہر ایلیونی ٹائن نے مالی کا 10 روزہ دورہ کرنے کے بعد رپورٹ میں بتایا کہ انہیں مالی کی مسلسل خراب ہوتی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موثر سیاسی …

بماکو۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مغربی افریقی ملک مالی میں بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں اور فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات کے باعث سکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک ماہر ایلیونی ٹائن نے مالی کا 10 روزہ دورہ کرنے کے بعد رپورٹ میں بتایا کہ انہیں مالی کی مسلسل خراب ہوتی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موثر سیاسی اقتصادی اور سماجی فضاءکے فقدان اور ریاستی اداروں کی کمی یا ان کی طویل ناکامی سے لوگوں میں شدید مایوسی اور غم وغصہ پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی علاقہ موپسطی سمیت بہت سے علاقوں میں لوگوں کو اپنی سلامتی سمیت بنیادی انسانی حقوق کے مسائل درپیش ہیں۔ مالی کی حکومت جو 2012ءکی ناکام بغاوت کے بعد سے مسلسل بحرانوں کی زد میں ہے، ملکی استحکام اور تعمیر نو کی کوششوں میں ہے اس کے باوجود سکیورٹی صورتحال مسلسل ابتر ہے، سرکاری فوج اور توارگ باغیوں میں دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی ہے جبکہ شمالی علاقہ پر انتہا پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تشدد میں اضافہ اور مالی کی فوج پر حملوں کے ساتھ جمہوریت کو غیر مستحکم اور فوج کے مورال کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ریاست کمزور تر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رحجان جاری رہتا ہے تو مالی کی صورتحال علاقائی اور عالمی امن کے لئے ایک سنگین خطرہ بن جائے گی۔ انہوں نے مالی میں سکولوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی بھی مذمت کی ۔ رپورٹ میں مالی میں تشدد ، ڈکیتی زیادتی اور اغواءکی وارداتوں میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان جرائم سے پورا معاشرہ تباہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالی میں امن کے لئے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمہ سمیت 2015ءکے امن معاہدہ پر عمل درآمد کے لئے فوری سازگار فضاءپیدا کی جائے اور پورے ملک پر ریاستی عمل داری کو یقینی بنایا جائے وہ اپنی رپورٹ مارچ 2020 ءمیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں پیش کریں گے۔

مزید خبریں