متحدہ عرب امارات اور مصر کے صدر کا یو اے ای میں تعینات مصری فائٹر سکواڈرن کا معائنہ
متحدہ عرب امارات اور مصر کے صدر کا یو اے ای میں تعینات مصری فائٹر سکواڈرن کا معائنہ

مزید خبریں
دبئی ۔8مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدرِ شیخ محمد بن زاید النہیان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے یو اے ای میں تعینات مصری لڑاکا سکواڈرن کا معائنہ کیا۔
بی بی سی کے مطابق اس دورے کا مقصد آپریشنل تیاری، استعدادِ کار اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر صدرِ شیخ محمد بن زاید النہیان اورمصری صدر کے ہمراہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم، شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان، وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور محمد بن مبارک بن فاضل المزروعی، اور وزارتِ دفاع کے متعدد اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے۔








