محمد اسلم گورایا کو وزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری کے سیکرٹری کے عہدے کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):حکومت پاکستان نے گریڈ 22 کے افسر محمد اسلم گورایا کو وزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری کے سیکرٹری کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسلم گورایا جو اس وقت وزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری میں سپیشل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):حکومت پاکستان نے گریڈ 22 کے افسر محمد اسلم گورایا کو وزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری کے سیکرٹری کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسلم گورایا جو اس وقت وزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری میں سپیشل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں سیکرٹری قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافی ذمہ داری انہیں اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ تین ماہ کی مدت کے لیے یا مستقل سیکرٹری کی تعیناتی تک جو بھی پہلے ہو، فوری طور پر سونپی گئی ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔